آر ایس ایس سے وابستہ میگزین کا ایمیزون پر بھارت میں تبدیلئ مذہب کیلئے فنڈنگ کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: آر ایس ایس (راشٹریہ سیوک سنکھ) سے وابستہ میگزین آرگنائزر نے معروف ای کامرس کمپنی ایمیزون پر الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے بھارت میں تبدیلئ مذہب کیلئے  فنڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای کامرس کمپنی پر آر ایس ایس سے وابستہ جریدے آرگنائزر نے الزام عائد کیا جس کی ایمیزون نے تردید کردی۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ایمیزون نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں تبدیلئ مذہب کیلئے فنڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی مظاہرین نے امام خمینی کا گھر جلا دیا

بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا کہنا ہے کہ مذکورہ میگزین نے امیزنگ کراس کنکشن کے عنوان سے ایک کور اسٹوری شائع کی جبکہ ایمیزون کے امریکی بیپٹسٹ چرچ سے مالیاتی روابط ہیں، میگزین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تبدیلئ مذہب کا ماڈیول چلایا گیا۔

آرگنائزر نامی میگزین نے ایمیزون پر کرسچن کنورژن ماڈیول کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام لگایا اور مؤقف اختیار کیا کہ ایمیزون ایک بھارتی شہری کی جانب سے ہر خریداری کے عوض رقم عطیہ کرکے آل انڈیا مشن آف کنورژن ماڈیول کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

دوسری جانب جب انڈین ایکسپریس نے ترجمان ایمیزون سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ایمیزون کا آل انڈیا مشن یا وابستہ اداروں سے تعلق نہیں، نہ ہی ایمیزون انڈیا مارکیٹ پلیس پر ایمیزون سمائل پروگرام چلایا جاتا ہے جس پر تبدیلئ مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں ایمیزون سمائل پروگرام چل رہا ہے، وہاں صارفین خود عطیہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایمیزون سمائل پروگرام میں شرکت کرنے والے کسی بھی عطیہ دہندہ کے خیالات کی توثیق نہیں کرتا۔

Related Posts