پاکستان کا نیا آرمی چیف سیاست سے دور اور ملک کا وفادار ہوگا۔شیخ رشید احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے،شیخ رشید
اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے،شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سمری ارسال کرکے دور اندیشی کا ثبوت دیا، پاکستان کا نیا آرمی چیف سیاست سے دور اور ملک کا وفادار ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری آگئی ہے۔ سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں، میرٹ کا سوال ہوگا۔ جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔

پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیا آرمی چیف پاکستان کی تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا۔ نواز شریف نے جس کو بھی آرمی چیف تعینات کیا، اسی سے جوڈو کراٹے کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔

Image

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ 26 نومبر کو 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔

 

Related Posts