انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 268 ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جکارتہ: مشرقی ایشیا کے اہم مسلمان ملک انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 268 ہوگئی ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے ہولناک زلزلے نے 268افراد کی جان لے لی جن میں سے اکثر اسکول جانے والے بچے تھے، 370 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرمپ کی بیٹی مصر کی سیاحت میں مصروف، اہرام کیساتھ تصاویر وائرل

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا، زلزلے کی شدت 5.6 تھی، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خوفناک زلزلے کے نتیجے میں کئی اسکول زمیں بوس ہو گئے، تاحال زلزلے میں جاں بحق بچوں کی درست تعداد کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ زلزلے کے نتیجے میں جاوا کی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

بہت سے لوگ تاحال عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ تاحال کم از کم 151 افراد لاپتہ ہیں۔ 377 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

کم و بیش 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

 

Related Posts