امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، سابق صدر ٹرمپ 3سالہ قانونی جنگ ہار گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریکارڈ خفیہ رکھنے کی 3 سالہ قانونی جنگ ہار گئے۔ سپریم کورٹ نے کانگریس کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی گوشواروں کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس پینل کمیٹی کو ٹیکس گوشواروں تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 268 ہوگئی

ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کانگریس نے ٹیکس گوشوارے ظاہر کرنے کی درخواست کی تو سابق امریکی صدر نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ہاؤس کمیٹی نے 2015سے 2020 کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان سے منسلک کاروبار کے مالی گوشواروں پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر انتظام حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اکتوبر کے دوران ٹرمپ کو عوامی نمائندوں کے سامنے گواہی کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Posts