اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی سربراہان کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی سربراہان کا اجلاس آج شام کو طلب کیا ہے جس کے دوران وزیر اعظم پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف حکمراں اتحاد سے تعلق رکھنے والی پارٹیز کے پارلیمانی رہنماؤں کو حکومت کے اہم فیصلوں کے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اہم قومی معاملات پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت بھی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی کے بعد اگلے ہی روز کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔ 7 روز بعد وزیر اعظم شہباز شریف کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری بھی گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوئی۔
آج سے 9 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ لندن اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ لندن روانگی سے قبل وزیر اعظم نے کوپ 27کانفرنس میں شرکت بھی کی جو مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








