جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام علی گورنر خیبر پختونخوا مقرر، صدر نے منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے صدرِ مملکت کو سفارش ارسال کی تھی۔صدرِ مملکت نے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے حاجی غلام علی کو گورنر کے پی کے بنانے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ تعیناتی کے حوالے سے سفارش صدرِ مملکت کو ارسال کردی گئی جہاں سے منظوری بھی آج ہی آگئی۔صدر عارف علوی نے گورنر کی تعیناتی آئین کی دفعہ 101 کے تحت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 نیا آرمی چیف سیاست سے دور اور ملک کا وفادار ہوگا۔شیخ رشید احمد

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر گورنر خیبر پختونخوا کیلئے حاجی غلام علی کے نام کی منظوری دے دی۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی غلام علی سینیٹر کے طور پر بھی ملک کیلئے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔ وفاقی حکومت گزشتہ ماہ ہی جے یو آئی کے رہنما کو گورنر مقرر کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کرچکی تھی۔جے یو آئی سے قبل یہ عہدہ اے این پی کو دینے پر غور کیاجارہا تھا۔

گزشتہ ماہ اے این پی گورنر شپ کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی جس کے بعد جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سفارش پر آصف زرداری اور اسفند یار ولی یہ عہدہ غلام علی کو دینے کیلئے رضامند ہوگئے تھے۔

 

Related Posts