پاکستان سے آذر بائیجان کو چاول کی برآمدات بڑھنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دیدی۔

آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی جس کے بعد پاکستان سے آذر بائیجان کو چاول کی برآمدات بڑھنے کا امکان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذر بائیجان کے پاکستان میں سفیر خاذر فرادوف نے ایک پیغام میں بتایا کہ آذر بائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری

پاکستانی چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ 31 دسمبر 2027ء تک نافذ رہے گی۔

Related Posts