اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہم تقرری پر مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئے جہاں صدرِ پاکستان کی ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اج سہ پہر 4 بجے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس کے دوران اہم تعیناتی پر مشاورت ہوگی۔
شہباز شریف کو شرم الشیخ جا کر بھی شرم نہ آئی۔پرویز الٰہی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جس کیلئے خصوصی پروٹوکول کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صدر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف منظور کرنے کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی تھی جس کے متعلق وزیرِ دفاع کا اہم بیان بھی سامنے آیا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ عمران خان تعیناتی کو متنازعہ نہیں بنائیں گے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ صدرِ مملکت کوئی تنازعہ نہیں چھوڑنا چاہیں گے۔ ہم وزیر اعظم اور موجودہ آرمی چیف سے تعیناتی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ صدر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشاورت کریں گے۔ ہم اس معاملے پر آئین و قانون کے دائرے میں کھیلیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








