مسلم لیگ (ن) کی سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکنِ پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیدار بیگم نجمہ حمید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 78 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکنِ پارلیمنٹ بیگم نجمہ حمید کا انتقال طویل علالت کے باعث راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ہوا۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم سواتی کیلئے انصاف کا مطالبہ، 1لاکھ 15 ہزار افرادنے پٹیشن پر دستخط کردئیے

آنجہانی بیگم نجمہ حمید کی نمازِ جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ سینئر پارلیمنٹیرین مسلم لیگ (ن) وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی قریبی رشتہ دار اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما طاہرہ اورنگزیب کی بہن تھیں۔

بیگم نجمہ حمید کو راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کا سیاسی چہرہ قرار دیا جاتا تھا جو خواتین ونگ کی صدر رہیں اور 2 بار سینیٹر منتخب ہوئیں۔ انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کا بہت قریبی سیاسی رہنما سمجھا جاتا تھا۔

کلوثوم نواز کی زیرِ قیادت بیگم نجمہ حمید نے مسلم لیگ (ن) کی سیاسی جدوجہد کے دوران بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ کلثوم نواز کو راولپنڈی کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں بیگم نجمہ حمید کی رہائش گاہ پر ہی نظر بند کیا گیا تھا۔

مارچ 1944 میں ملتان میں پیدا ہونے والی بیگم نجمہ حمید نے بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم فیروز خان نون کے ساتھ مسلم لیگ کیلئے مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور اپنی پوری زندگی مسلم لیگ کیلئے وقف کی۔ ان کا گھرانہ ہمیشہ سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔

Related Posts