اسلام آباد: سوشل میڈیا صارفین پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیلئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آن لائن پٹیشن پر 1 لاکھ 15 ہزار افراد نے دستخط کردئیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کیلئے انصاف کا مطالبہ جاری ہے۔ پٹیشن پر 1 لاکھ 15 ہزار افراد نے دستخط کیے۔
سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم سے لگانے کا اعلان
ٹوئٹر پیغام میں قاسم خان سوری نے کہا کہ 1 لاکھ 50 ہزار دستخط ہو جانے پر یہ پٹیشن چینج ڈاٹ آرگ نامی ویب سائٹ پر چوٹی کی دستخط کی گئی پٹیشنز میں شامل ہوجائے گی۔
Justice for Pakistani senator @AzamKhanSwatiPk
115,054 have signed. At 150,000 signatures, this petition becomes one of the top signed on https://t.co/izsY3wlqwL. #JusticeForAzamSwati#ReleaseAzamSwati@hrw @amnesty @UN @HRCP87 @UNICEF @UNHumanRightshttps://t.co/MeqDdFzFHO
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) December 3, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان منتقل کردیا گیا جہاں انہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے باہر کچلاک جیل میں رکھا جائے گا۔
یہ پیش رفت صرف ایک دن بعد سامنے آئی جب ایف آئی اے نے اسلام آباد کی عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔ اعظم سواتی کو اتوار کو دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بار متنازع ٹویٹس اور تقاریر پر گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے میڈیا سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں متنازع تقریر کے معاملے میں راتوں رات بلوچستان منتقل کردیا گیا۔ اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان بھر میں کئی مقدمات بھی درج ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








