کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم سے لگانے کا اعلان کردیا۔ متحدہ امیدوار سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی امید وار کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے ڈیل کر لی۔ وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں کراچی میں ایم کیو ایم کا نامزد ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا جائے گا۔ ایم کیو ایم (پاکستان) نے سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے نام کردی۔
اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا، اسپیکر پنجاب
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ایم کیو ایم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ دینے پر راضی ہوگئی۔ وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی وفد اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گزشتہ روز اہم فیصلے ہوئے۔
رواں ماہ 8 دسمبر کو سینیٹ انتخابات منعقد ہونے ہیں۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ناصر حسین شاہ سینیٹ الیکشن کیلئے تشریف لائے۔ امیدوار کو پیپلز پارٹی کی درخواست پر دستبردار کردیں گے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وقار مہدی کے مقابلے میں کوئی اور امیدوار نہیں تھا۔ عمران خان حکومت سے نکل جانے کے بعد بوکھلا گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








