وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کا ہنگامی اجلاس، پی ٹی آئی اراکین سے رابطوں پر بریفنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ، طالبان کا مشتبہ حملہ آور گرفتار کرنے کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لانے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم کو ہنگامی اجلاس کے دوران ایوان میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر راج لگانے کے حوالے سے بھی آپشنز پر غور کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو ناراض تحریکِ انصاف اراکین سے رابطوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے معطل ن لیگی اراکین کے متعلق بھی آگہی دی گئی۔ اعتماد کا ووٹ لینے سمیت دیگر ممکنہ آئینی آپشنز پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء، سینئر ن لیگی رہنما، وزیر اعظم معاونین خصوصی اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور وزراء کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

 

Related Posts