معیشت کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے۔شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے معاشی شعبے کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امید تھی نئی عسکری قیادت پرانی پالیسیوں سے الگ رہیگی۔ عمران خان

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنے 4سالہ دور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب سمیت تمام قومی اداروں کیلئے مشکلات کھڑی کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

دعوے کے متن میں کہا گیا کہ شہباز گل نے 31 جولائی کو جو پریس کانفرنس کی تھی، اس میں بھارتی فرم سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے الزام عائد کرکے اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔

متن کے مطابق شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی پر 14 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا۔ میرے پاس جھوٹے الزامات پر ہرجانے کے دعوے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

 

Related Posts