کوئٹہ: عدالت نے متنازعہ ٹویٹس اور ادارہ مخالف بیانات پر گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے آج پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا۔ پیشی کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
معیشت کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے۔شاہد خاقان عباسی
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کرے، تاہم معزز جج نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر اعظم سواتی کو پولیس کے حوالے کیا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ کیا اعظم سواتی کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں؟ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کا نام اس قسم کے کاموں میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔ خیال رہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری 3 روز قبل عمل میں لائی گئی تھی۔
حیرت انگیز طور پر اعظم سواتی کو گرفتار تو اسلام آباد سے کیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس کو حوالگی کی بجائے پی ٹی آئی کے سینیٹر کو راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








