کراچی پولیس نے انسدادِ جرائم کے دوران 14 پولیس مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ 13 زخمیوں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے 14 مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا جبکہ 17 گرفتار ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے 18 مختلف اقسام کا اسلحہ، 2 کاریں اور 8 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔
نوشہرہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 3پولیس اہلکار شہید
گرفتار ملزمان سے برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران 849 سے زائد ملزمان گرفتار کیے۔
منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 116 کلو 838 گرام چرس، 3 کلو 382 گرام ہیروئن، 2 کلو 30 گرام آئس اور شراب کی 17 بوتلیں برآمد کیں۔
پولیس نے 5 گرفتار ملزمان سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں 112 سے زائد مختلف قسموں کا غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم اپنی تحویل میں لے لیے۔
اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔ 2 پستول، لوڈ میگزین، 53 کلو 265 گرام چرس، 1 کلو ہیروئن، 3 چھینی گئی موٹر سائیکلز اور 1 کار برآمد کی۔
مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 47 موٹر سائیکلز برآمد کیں اور 6 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدمات جاری رکھیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








