لاہور: ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جس کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے جس میں 4 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنر اپ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
انگلینڈ کے ول جیکس کی 6وکٹس، پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنزپرآؤٹ
ٹورنامنٹ کے میچز 2 کرکٹ گراؤنڈز پر ہوں گے جو ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جم خانہ گراؤنڈ ہیں۔ ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز شریک ہوں گی۔
لاہور: ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا
دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی
فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے
ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے pic.twitter.com/rM2J1TeiQT
— MM News (@mmnewsdottv) December 4, 2022
ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز، ڈانامائٹس، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جس کیلئے 5 سے 7 دسمبر تک روزانہ 2 میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونگے۔
بعد ازاں 9 دسمبر کو ایونٹ کا فائنل میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بلاسٹرز کی قیادت فاطمہ ثنا، چیلنجرز کی عمیمہ سہیل، ڈائنامائٹس کی امِ ہانی اور اسٹرائیکرز کی منیبہ علی کریں گی۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بلاسٹرز، ڈانامائٹس، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی میں چاروں ٹیمز کی کپتان شریک ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








