راولپنڈی: انگلینڈ کے ول جیکس نے 6 وکٹس لے کر تاریخ رقم کردی۔ چوتھے روز کے کھیل میں مخالف ٹیم کے 657 رنز کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم 579 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ انگلش ٹیم نے 101 اوورز میں 657 رنز بنا کر ون ڈے کی یاد تازہ کردی۔ جواب میں قومی ٹیم کی 3 سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ، چوتھے روز کا کھیل شروع
آج چوتھے روز کے کھیل کے آغاز پر پاکستان نے 7 وکٹس کے نقصان پر 499 رنز پر کھیل شروع کیا تو 554رنز پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب آغا سلمان 53 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کی نویں وکٹ 576کے مجموعی اسکور پر گری جب زاہد محمود 17 رنز بنانے کے بعد اولی پوپ کے ہاتھوں ول جیکس کی ہی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دسویں اور آخری وکٹ 579 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 136 رنز بنائے۔ امام الحق 121 جبکہ عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم کے باؤلر ول جیکس نے سب سے زیادہ 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








