کشمیر فائلز پروپیگنڈا قرار، اسرائیلی سفیر کے بعد گووا فلم فیسٹ جیوری کی بھی حمایت

تازہ ترین

تازہ ترین

گووا: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 3 دیگر جیوری ممبرانِ گووا نے اسرائیلی فلمساز نداولایڈ کی حمایت کرتے ہوئے کشمیر فائلز نامی بھارتی فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں دی کشمیر فائلز پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ جیوری نے کشمیر فائلز کو فحش اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے جیوری رکن جنکو گوتو کے ذریعے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دسمبر کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی اوریجنل فلمز کی لسٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیوری رکن جنکو گوتو کا کہنا ہے کہ پوری جیوری جانتی تھی اور کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ کہنے کے اسرائیلی فلمساز کے بیان سے متفق تھی جو انہوں نے جیوری سربراہ کے طور پر جاری کیا۔

قبل ازیں اسرائیلی اسکرین رائٹر اور فلم ڈائریکٹر نداولیڈ نے اپنی دی کشمیر فائلز کو فحش اور پراپیگنڈہ قرار دینے کے بعد پورے بھارت میں طوفان برپا کردیا تھا۔ انہوں نے فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں فلم پر کھل کر تبصرہ کیا۔

پیر کے روز اختتامی تقریب کے دوران کشمیر فائلز کے متعلق اسرائیلی فلم ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سب 15ویں فلم دی کشمیر فائلز کے متعلق حیران و پریشان ہیں جو ایک فحش اور پراپیگنڈہ فلم محسوس ہوتی ہے۔

 

Related Posts