لاہور: معروف اداکارہ ارمینا خان نے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے ناقدین کو مذہبی جنونی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینا خان نے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ اپنے بچے کی پیدائش کے بارے میں تمام تفصیلات سوشل میڈیا پر ڈال دوں گی۔
ہم ایوارڈز کی تقریب آج، شوبز ستاروں کی ریہرسل، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری
اداکارہ ارمینا خان نے کہا کہ جب بھی پیدائش ہوتی ہے، تفصیلات شیئر کی جائیں گی اور یہ میری جگہ ہے۔ آپ کی نہیں۔ اگر میں نے ابھی تک مذہبی جنونیوں کو متحرک نہیں کیا تو میرا اکاؤنٹ دیکھتے رہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ارمینا خان نے اپنے حاملہ ہونے اور میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تصاویر اپ لوڈ نہیں کرنی چاہئیں۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کو شرمناک قرار دیا جس پر ارمینا خان غصے میں آگئیں اور ٹرولرز کو تنقید پر جواب بھی دے دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








