ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ، پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ، چوتھے روز کا کھیل شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے 5روزہ میچ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوگیا۔ پاکستان نے 499 رنز پر اننگز کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 137 اوورز میں 502 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق نے 114، امام الحق نے 121 جبکہ کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 136 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا،امریکا کو شکست، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 29 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ صرف 15 رنز بنا سکے۔

آج جب پاکستان نے چوتھے روز کے کھیل کیلئے بیٹنگ شروع کی تو آغا سلمان اور زاہد محمود کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 225، دوسری 245، تیسری 290 کے مجموعی اسکور پر گری۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 413، پانچویں 473، چھٹی 475 جبکہ ساتویں 497 کے مجموعی اسکور پر گری۔ پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 499 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے قومی ٹیم کیلئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ انگلینڈ نے صرف 101 اوورز کھیل کر 657 رنز بنائے اور ٹیم کے اوپنرز کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔

 

Related Posts