عمران خان نے علامہ ناصر عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد نیا پیغام جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی
علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سربراہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد نیا پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات بہترین رہی۔ تمام تر گلے شکوے دور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 شہباز شریف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔پرویز الٰہی

پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مابین غلط فہمیاں دور ہوئیں اور مجلس وحدت المسلمین نے ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے ایم ڈبلیو ایم کو یقین دلایا کہ ہم خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم وفد نے ملاقات کی جس کے دوران تمام تر تحفظات دور کیے گئے۔ زہرہ نقوی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ہی اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ملاقات کے دوران کورونا کے دوران قائم مقدمات کے علاوہ دیگر تحفظات پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگہی دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی سے شخصی اختلافات نہیں۔

 

Related Posts