ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد خواجہ آصف کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، سراج الحق

تازہ ترین

تازہ ترین

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد انہیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوری قوم پریشان اور مایوس ہے، چولہے ٹھنڈے، کارخانے بند ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان حکومت غیر ملکی افواج کے خالی کردہ اڈوں میں اقتصادی زون قائم کرے گی

ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں مہنگائی 27 فیصد بڑھ گئی ہے، پارلیمنٹ والے غریب کے مسئلے نہیں جانتے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی مفادات کی لڑائی اور نورا کشتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگوں نے گھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، 170 ارب صرف سیاستدانوں کی پراپرٹی بیچنے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارا راستہ ہمیشہ دیدہ اور نادیدہ قوتوں نے روکا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ 27 فروری کو اسلام آباد میں اپنا پروگرام دیں گے۔

Related Posts