کراچی پولیس آفس پر جمعے کو دہشتگردوں کے حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملوث دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
اس چھاپہ مار کارروائی میں کے پی او پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کے پی او پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کا براہ راست سہولت کار تھا۔ اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اہم شواہد ملنے کی توقع ہے۔
اس دہشتگرد واقعے کا مقدمہ اتوار کو سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہلاک 3 دہشتگردوں سمیت 5 دہشتگردوں کو نامزد کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








