واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے تھے۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ کمپنی نے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان میں سب سے نمایاں فیچر پکچر ان پکچر موڈ ہے جس کو آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ویڈیو کالز کے دوران استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو کال کے دوران دیگر ایپس کو بھی استعمال کر سکیں گے،اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے 2022 سے کی جا رہی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی او ایس صارفین کو آنے والے دنوں میں یہ نیا فیچر دستیاب ہوگا،پکچر ان پکچر موڈ کے علاوہ بھی واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ میں پکچر ان پکچر موڈ کے دوران ویڈیو کال کی اسکرین ایک چھوٹی ونڈو میں تبدیل ہو جائے گی جو کسی اور ایپ کو اوپن کرنے پر اوپر نظر آئے گی۔

اسی طرح گروپس کے زیادہ بڑے نام اور تعارف کو تحریر کرنا ممکن ہوگا جبکہ ڈیجیٹل اواتار کو اسٹیکرز اور پروفائل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:گمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں سینٹر آف ایکسیلنس گیم چینجر ثابت ہوگا، امین الحق

اب آئی او ایس صارفین ڈاکومینٹس سینڈ کرتے ہوئے ان میں کیپشن شامل کر سکیں گے۔

Related Posts