نایاب نسل کا تیندوا گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

نایاب نسل کا تیندوا گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی
نایاب نسل کا تیندوا گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی

نایاب نسل کا تیندوا مانسہرہ کی وادی کاغان میں گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگی، وائلڈ لائف اسٹاف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کوریسکیو کرکے اس کی جان کو بچایا۔

ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف ممتاز حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہراہ کاغان پر اچانک گاڑی سامنے آجانے سے تیندوا زخمی ہوگیا تھا، تیندوا تقریباً ایک سال کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈلائف اسٹاف نے اطلاع ملتے ہی تیندوے کو بروقت ڈھوڈیال فیزنٹری منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد تیندوے کی حالت میں بہتری رونما ہوئی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ریاست اترپردیش میں تیندواکلاس میں گھس گیا،طالبعلم زخمی

ممتاز حسین کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل اسی طرح کا ایک نایاب تیندوا پہاڑ سے گر کر زخمی ہوا تھا، جسے بچانے کی پوری کوشش کی گئی تھی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

Related Posts