نواز شریف، شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا: مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف، شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا: مریم نواز
نواز شریف، شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا: مریم نواز

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا، جب مشکلات ہوتی ہیں تو نواز شریف کو بلا لیتے ہیں، مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے اور ٹھیک نواز شریف کرتا ہے۔

مریم نواز نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف کی محبت راولپنڈی سے ڈھکی چھپی نہیں، نواز شریف نے پاکستان کی پہلی موٹروے کا آغاز راولپنڈی سے کیا۔

راولپنڈی کے عوام کو ن لیگ کا سلام، ن لیگ کے کنونشنز میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے۔

ن لیگ کی رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور عمران خان گھڑیاں چوری کرتا رہا، ایک حکمران 4 سال بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا رہا، عمران خان نے ریکارڈ قرضے لے کر ایک منصوبہ بھی راولپنڈی کو نہیں دیا۔

مریم نواز نے کہا عمران خان نے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیا، یہ ملک لوٹتے اور جیبیں بھرتے رہے، نواز شریف کے 4 اورعمران خان کے 4 سالہ دور سے موازانہ کر لیں، 24 ہزار ارب کے قرضہ لینے والے نے راولپنڈی میں کوئی منصوبہ لگایا تھا؟، اس نے راولپنڈی رنگ روڈ میں مال بنانے کا منصوبہ لازمی لگایا، القادر منصوبہ میں غبن کرنے والا اپنا ٹرسٹی بنا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے، عمران خان آئی ایم ایف کی شکل میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے، نواز شریف دور میں کھانے پینے کی اشیا سستی تھیں، نواز شریف دور میں روٹی 2 سے 5 روپے میں فروخت ہوتی تھی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں چیف آرگنائزر بن گئی لیکن یہ کارکنان کو مبارک ہو، نواز شریف کو ہمیشہ نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا ہے، نوازشریف مٹی کا بیٹا ہے وہ یہیں واپس آئے گا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا صرف نواز شریف ہے، عمران خان کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:فون کالز ٹیپ کرنا قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، عمران خان

مریم نواز نے مزید کہا کہ عدلیہ بار بار بلا رہی ہے اور ٹانگ خراب کا بہانا بنایا جا رہا ہے، عدالت نے بلایا تو عمران خان نے کہا کہ پیش نہیں ہو سکتا، عمران خان کا ٹیریان اور فارن فنڈنگ کیس سچا ہے، انہوں نے عدالت کو کہا پیش نہیں ہوسکتا، بزرگ آدمی ہوں، کیا بزدل آدمی قوم کا لیڈر ہوسکتا ہے؟ گرفتاری کیلئے شیر جیسا جگر چاہیے۔

Related Posts