سفارتی تنازع، ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران کے وزیر خارجہ نے ویڈیو تنازع پر ناراض ہو کر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو 3 سے 4 مارچ کو طے شدہ رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بھارت آنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل لبنان، شام اور غزہ میں جہادی کمانڈروں کو قتل کر سکتا ہے، فلسطینی تنظیم

رپورٹس کے مطابق رائے سینا ڈائیلاگ ایک اہم تھنک ٹینک پروگرام ہے، جس کا انعقاد آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن (او آر ایف) نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائے سینا ڈائیلاگ کی ایک اشتہاری ویڈیو تقریباً ایک ماہ قبل جاری کی گئی تھی، جس میں ایونٹ کے 2023ء ایڈیشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس دو منٹ دورانیے کے کلپ میں ایرانی خواتین کی احتجاج کے دوران بال کاٹتے ہوئے تصویر 2 سیکنڈ کے لیے دکھائی گئی، جس کے ساتھ ایرانی صدر کی تصویر بھی دکھائی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان تصاویر پر ایران نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کیا۔

Related Posts