ایم کیو ایم پاکستان کا قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کا قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان کا قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے دی گئی تجویز کو قبول کرتے ہوئے خالی ہونے والی قومی اسمبلی (این اے) کی نشستوں کے لیے آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کے خلاف فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:عمرانی ٹولہ پچھلے 7 ماہ سے جدوجہد کر رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، رانا ثنا اللہ

اس سے قبل 18 فروری کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) پر زور دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی (NA) کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرے۔

Related Posts