متحدہ قومی موومنٹ کا 39واں یومِ تاسیس، آج کراچی میں جلسہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہرِ قائد میں معروف سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اپنا 39واں یومِ تاسیس منائے گی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج کراچی میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا قیام آج سے ٹھیک 39 سال قبل عمل میں لایا گیا۔ گزشتہ شب یومِ تاسیس کے حوالے سے باغِ جناح میں رات گئے تقریب بھی منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی، توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ کراچی اور سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ رات گئے ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یومِ تاسیس کے موقعے پر متحدہ کے کارکنان نے جشن منایا۔ کیک کاٹا گیا۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔ آج ہونے والے جلسے کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔

خطاب کے دوران متحدہ رہنماؤں کی جانب سے موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے لائحۂ عمل کے اعلان کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بھی اتحادی کی حیثیت سے وفاقی وزارتیں حاصل کیں تاہم وفاق سے اختلافات کے باعث اتحاد توڑنے کا اعلان کیا گیا۔

Related Posts