چین کے دورے کیلئے وزیر خارجہ کی جگہ سیکریٹری کو بھیجا گیا، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین کے دورے کیلئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی جگہ سیکریٹری کو بھیجا گیا ہے۔ بلی تھیلے سے باہر آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ کا دورۂ چین بہت اہم ہے۔ جانا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ  کا 39واں یومِ تاسیس، آج کراچی میں جلسہ ہوگا

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ رجیم چینج آپریشن کا پردہ چاک ہونے جارہا ہے۔ دیوالیہ ریاست کو اور کیا کہتے ہیں؟ سیاست داؤ پر لگا دی گئی۔

پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہوتے ہیں اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ عوام قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں مل رہی۔ یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے؟ مہنگائی 50 فیصد بڑھا دی۔ اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم بھوکے مر جائیں گے، قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کے ریلیف دینے کا نام عوام کو تکلیف دینا ہے۔ آپ 7سمندر پار خیرات کیلئے جارہے ہیں اور تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔

 

Related Posts