عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، شاہنواز جدون سمیت کارکنان جیل منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کے الزام میں رکنِ سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو جیل منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں ہی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کراچی میں دھرنا دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں ایک درجن کارکنان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت

تفتیشی افسر نے گزشتہ روز گرفتار رکنِ سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور 12کارکنان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی تاہم انتظامی جج نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کردی۔

انتظامی جج نے ملزمان کو 29 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر شاہنواز جدون سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دے دی گئیں۔

Related Posts