معروف امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارکو امریکا کے شہر لاس اینجلس کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اُن کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے تاہم ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ طبی موت مرے ہیں۔
بھائی پر کرش کی خبریں جھوٹی ہیں، بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر آئمہ بیگ برہم
لینس ریڈک نے مشہور فلم سیریز ’جان وک‘سمیت دیگر فلموں میں ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہلخانہ میں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








