ماہِ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر 45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 سستی ہوئیں جبکہ 12 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔

حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کیلئے مہنگائی کی شرح 47.97 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو چین سے مزید50کروڑ ڈالر قرض مل گیا

ایک ہفتے کے دوران آلو، چینی، ٹماٹر، آٹا، بیف، ککنگ آئل، گڑ، انرجی سیور، چائے، ماچس، چاول، کھلا تازہ دودھ، دہی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت مجموعی طور پر 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ پیاز، چکن، لہسن، انڈے، ایل پی جی، دال ماش، دال چنا، دال مسور اور دال مونگ پر مشتمل 8 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔

Related Posts