زمان پارک سے 50 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، عمران خان نے آپریشن کی وجہ بتا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پولیس نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی رہائش گاہ زمان پارک سے 50 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے جبکہ عمران خان نے آپریشن کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میری رہائش گاہ پر حملہ کردیا ہے جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل رہا ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایسے اقدامات کس قانون کے تحت اٹھا رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت ایک تقرری پر رضامندی کے عوض مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے۔

اس سے قبل زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس نے 40 سے 50 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ زمان پارک میں آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد ہوا ہے تاہم پی ٹی آئی رہنما اس دعوے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس کی آنکھوں میں خون اترا ہوا تھا۔ میں نے سرچ وارنٹ کا پوچھا جو مجھے نہیں دکھایا گیا۔

زمان پارک میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے دوران مارپیٹ اور تشدد بھی کیا گیا جسے سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

 

Related Posts