جھل مگسی میں باراتیوں کی ویگن پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

جھل مگسی میں باراتیوں کی ویگن پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد سے باراتی ویگن پر جھل مگسی گنداواہ کے علاقے کھاری آرہے تھے کہ راستے میں سوہیجہ لیویز چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ویگن پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سرا شہزادی رائے نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو جھل مگسی لیویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے۔ تحریکِ انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

پولیس نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ ہٹا دئیے۔ اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کو بھی کرینوں کے ہمراہ پولیس نے آپریشن کا حصہ بنا لیا۔ قیدی وین اور واٹر کینن بھی کینال روڈ پر پہنچ گئے۔

Related Posts