دشمن کو تیز ترین رفتار سے شکست دینے والے ہیرو ایم ایم عالم کی 10ویں برسی

تازہ ترین

تازہ ترین

آج پاک فضائیہ کے ائیر کموڈور ایم ایم عالم کی 10ویں برسی منائی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں سب سے زیادہ طیارے مار گرانے پر محمد محمود عالم نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی آج 10ویں برسی ہے۔ انہوں نے 6 جولائی 1935 کو کلکتہ کے تعلیم یافتہ و خوشحال گھرانے میں آنکھ کھولی۔ سندھ ہائی اسکول ڈھاکہ سے تعلیم مکمل کی۔ 50ء کی دہائی میں پاک فضائیہ میں بھرتی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نئی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اپنی پاک فضائیہ کی سروس کے دوران ایم ایم عالم نے تکنیکی اعتبار سے اہمیت کے حامل کئی کورسز کیے جن میں فائٹر کنورژن، فائٹر لیڈراور پی اے ایف اسٹاف کالج کورسز شامل ہیں۔

بطور جنگی پائلٹ ر ایم ایم عالم کا نام کراچی کے پی اے ایف میوزیم کے ہال آف فیم کی فہرست میں سب سے اوپر درج ہے۔ 1965ء کی پاک بھارت کی جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دے کر تاریخ رقم کردی۔

قبل ازین انہوں نے امریکا سے اورئینٹیشن ٹریننگ اور برطانیہ سے رائل ڈیفنس اسٹڈیز کورسز کیے اور پاکستان ائیر فورس میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ 

بھارت کے خلاف جنگ کے موقعے پر قومی ہیرو ایم ایم عالم نے دشمن ملک بھارت کے 9 ہاکر ہنٹرز کو گرا کر تاریخ رقم کردی۔ ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں 5 بھارتی طیارے گرائے  جو ورلڈ ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آر ورلڈ ریکارڈ میں آج بھی درج ہے۔

یہ کامیابی ایم ایم عالم نے سرگودھا کے محاذ پر حاصل کی جب انہوں نے 4 ہنٹر طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کردئیے۔ ایم ایم عالم ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو ہنٹر طیارے سے تکنیکی اعتبار سے کمزور سمجھا جاتا ہے تاہم انہوں نے 9 طیاروں کو تباہ کردیا۔

ائیر کموڈور ایم ایم عالم کی کلیدی تعیناتیوں میں فائٹر لیڈر اسکول میں ائیر گنری اینڈ ٹیکنیکل انسٹرکٹر اور اسکواڈرن نمبر 11، 5 اور 26 کے آفیسر کمانڈنگ کے عہدے بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر آپریشن ریسرچ اور ائیر ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (فلائٹ سیفٹی اینڈ پلانز) کے عہدے بھی ایم ایم عالم کے پاس رہے جس سے ان کے عسکری قد کاٹھ کا اندازہ کیاجا سکتا ہے۔ سن 1982ء میں ایم ایم عالم ائیر کموڈور کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ 

آج سے ٹھیک 10 برس قبل 18 مارچ 2013ء کے روز ایم ایم عالم 78 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کے تاریخ ساز کارنامے رہتی دنیا بھلائے نہیں جاسکیں گے۔ 

Related Posts