خواجہ سرا شہزادی رائے نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ سرا شہزادی رائے نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
خواجہ سرا شہزادی رائے نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

کراچی: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس نے ایک خواجہ سرا اور سماجی کارکن کی جانب سے ایک نامعلوم شخص پر اسے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گلستان جوہر تھانے میں شکایت درج کرائی گئی جس میں خواجہ سرا شہزاد رائے نے بتایا کہ ملزم تیزاب کی بوتلیں تھامے اس کی دہلیز پر آیا، اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور زبردستی گھر میں گھس گیا۔

شہزادی رائے نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ انہیں ان ملزمان سے خطرات لاحق ہیں۔ جو ان سے زبردستی دوستی کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس نے شہزادی رائے کے گھر کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین کو ہراسگی کا سامنا

ادھر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے خواجہ سرا کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے شہزادی رائے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

Related Posts