عمران خان مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے
عمران خان مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف درج متعدد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی بڑی تعداد ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود ہے جب کہ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی فورس تعینات کر دی ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کے خلاف دائر درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

عدالت میں جمع کرائے جانے والے معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایس ایس پی عمران کشور پولیس کے فوکل پرسن ہوں گے، جبکہ شبلی فراز اور علی خان اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو 3 بجے تک پرامن حل نکالنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی او آئی سی کو اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی تجویز

رواں ہفتے کے شروع میں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش پر زمان پارک تقریباً دو دن تک عمران خان کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔

Related Posts