لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم آج نوٹس کی تعمیل کیلئے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جا پہنچی۔ نوٹس میں توشہ خان کے سلسلے میں بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی گرفتار
قبل ازیں توشہ خانہ کیس پر سوال و جواب کیلئے نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کے روز راولپنڈی آفس طلب کیا تھا جس کا نوٹس بنی گالہ اور چک شہزاد میں بھی ارسال کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں ملنے والے تحائف فروخت کردئیے۔ بیچی گئی اشیاء میں قیمتی گھڑی، آئی فون اور 4 رولیکس گھڑیاں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران کے بھانجے حسن نیازی کو گرفتار کرلیا۔
حسان نیازی ہفتے کے روز عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں جبکہ عدالت کے باہر بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








