عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران کے بھانجے حسن نیازی کو گرفتار کرلیا۔

حسان نیازی ہفتے کے روز عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں جبکہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک آپریشن، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کیےگئے، پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

Related Posts