توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فردِ جرم عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، عمران خان

اسلام آباد : عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردجرم عائد کردی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی فوجداری کارروائی پر سماعت  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 سابق وزیر اعظم عمران خان احتساب عدالت میں پیش

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردجرم عائد کردی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے عمران خان پر فرد جرم عائد کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا، جس کے بعد عمران خان کے وکلاء نے ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  کیس کی سماعت کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔

عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء  کی استدعا مسترد کر دی گئی، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کی لیکن ہم بائیکاٹ کر کے باہر آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کےقابل سماعت ہونے پر درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190 اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت کے پاس توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت کا اختیار نہیں۔

Related Posts