چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان جذباتی ہوگئے۔
ناصرخان جان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آئی لوو یو عمران خان، پلیزہیلپ عمران خان (برائے مہربانی عمران خان کی مدد کریں)۔
ویڈیو میں ناصر خان جان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اگرعمران کو کچھ بھی ہوا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
اس کے بعد انہوں نے گھرکا سامان اٹھا کرپھینکنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں موجود دفترسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کمرے میں بیٹھے اپنا بائیو میٹرک کروا رہے تھے۔ نیب نے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزام میں القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








