القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی درخواست پر نیب عدالت نے عمران خان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی سیکورٹی میں پولیس لائنز میں قائم نیب کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے اس موقع پر القادر ٹرسٹ اراضی کیس میں عمران خان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے نیب سے اتفاق نہیں کیا اور آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے عمران خان کو نیب کے حوالے کر دیا۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے عمران خان کو 17 مئی کو دوبارہ احتساب عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








