پاکستان کی جان چھوٹ گئی، عمران خان کی گرفتاری کا وقت قریب آگیا۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے، مریم نواز
قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے، مریم نواز

وہاڑی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی فتنے سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کی گرفتاری کا وقت قریب آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں دئیے گئے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں اور نواز شریف اس سے انتقام لے رہے ہیں۔ اس نے سوچا کہ اسمبلیاں توڑ دوں گا تو بازی پلٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جب تک سانس ہے، جدوجہد کرتا رہوں گا، عمران خان

بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنڈی سے جتھہ نکلتا ہے تو لال حویلی کیوں نہیں جاتا؟ ان حملوں میں عمران خان اکیلا نہیں تھا۔ سہولت کار بھی موجود تھے۔ سیاستدان جیل جانے سے نہیں ڈرتا، چور اور ڈاکو ڈرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ مریم نواز نے جیل سے ڈر کر پیر پر پلاستر نہیں چڑھایا۔ میں نے اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ملک کیلئے قید کی صعوبتیں برداشت کیں، کہتا تھا نواز شریف کو چھوڑوں گا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج عمران خان عبرت کا نشان بنا بیٹھا ہے۔ اس نے بڑے ظلم کیے لیکن نواز شریف اور میں انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے، کہتا ہے میری پارٹی پر پریشر ہے۔ 

 

Related Posts