لاہور: تحریکِ انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے میڈیا کے سامنے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال ثابت ہوتا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کا وقت قریب آگیا۔مریم نواز
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا کہ جمہوری حکومت کی ہر دستاویز پبلک ہوتی ہے، عمران خان گرفتاری کے بعد پمز ہسپتال لے جائے گئے۔پمز میں میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا تھا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان 6مہینے تک پلستر کے ساتھ گھومتے رہے لیکن رپورٹ میں فریکچر کا ذکر تک نہیں۔ اگر چوٹ گوشت میں آئی ہو تو کیا کوئی پلستر کرتا ہے؟ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں سامنے آئیں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ وہ آدمی ایسی حرکات نہیں کرسکتا جس کی ذہنی حالت درست ہو، تاہم پی ٹی آئی نے رپورٹ مسترد کردی۔
تحریکِ انصاف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیب، وزارت، صحت اور پمز کے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دے چکے ہیں۔ وزیرِ صحت قادر پٹیل اور معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








