پولیس نے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27کارکنان گرفتار کر لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان
محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان

لاہور پولیس نے رہائی کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے 27 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے 27 پی ٹی آئی کارکنان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے کارکنان کو جیلوں سے رہائی کے بعد پہلی بار عمران خان سے ملاقات کا موقع ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فتنے کا قصہ ختم، اگلی حکومت ہم بنائیںگے،  فضل الرحمان

زمان پارک آنے والے کارکنان جب ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو لاہور پولیس جو پہلے سے ناکے لگا کر کارکنان کی گھات میں بیٹھی تھی، کارکنان کو گرفتار کرکے لے گئی۔ گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان زیادہ تر سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور کے رہائشی ہیں۔ تاحال پنجاب پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، نہ ہی گرفتاری کا باضابطہ اقرار کیا گیا ہے۔

دریں اثناء فٹ بالر شمائلہ ستار کو بھی لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمہ کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ ملنے پر جیل منتقل کردیا گیا۔ ملزمہ سے جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔ 

Related Posts