موٹر وے پولیس نے کلر کہار کے قریب بس اور کار کے تصادم کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
نقل میں مدد نہ دینے پر ہونہار طالب علم قتل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں تھانہ کلر کہار میں درج کیا جس میں اڈہ منیجر، ڈرائیور اور بس مالک کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
موٹر وہیکل ایگزامنر کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔ بس مسافروں نے اڈہ منیجر اور ڈرائیور کو اطلاع دی تھی کہ بس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے باوجود بس چلائی گئی۔
معروف صحافی حامد میر کا حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جس جگہ حادثہ ہوا، وہاں حدِ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کلر کہار کے قریب اس حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہے جس جگہ حادثہ ہوا وہاں حد رفتار 40 کلو میٹر ہے ویڈیو میں صاف نظر آ رہا کہ بس تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوئی اور 13 مسافروں کی جان چلی گئی اس بس کمپنی کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے موٹروے پولیس کی نااہلی بھی سامنے آئی ہے جس نے… https://t.co/OTozHJPbgD
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 18, 2023
حامد میر نے کہا کہ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس سلپ ہو کر حادثے کا باعث بن گئی اور 12 مسافر جان کی بازی ہا رگئے۔ موٹر وے پولیس نے بھی بس نہیں روکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








