دبئی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہورہے ہیں۔
میاں نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام مزید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواشمند ہیں۔
صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کرینگے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ کی جاپان میں ممتاز کاروباری اداروں کے سینئر عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








