اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، ہر ریاست کو ایسی اسلام فوبک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ہر ریاست کو ایسی اسلام فوبک کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ pic.twitter.com/N9Dn5SF6Lm
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 30, 2023
انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری پیدا کرنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے کام کریں۔
قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب ملعون عراقی ملحد کیخلاف تحقیقات شروع
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انسانیت کو دنیا کو امن کیلئے متحد ہونے اور ایسی بے تکی نفرت انگیز کارروائیوں سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








