سندھ اسمبلی کی مدت 13 اگست کو ختم ہوجائے گی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی مدت 13 اگست کو ختم ہوجائے گی۔ اگر الیکشن کیلئے 3 ماہ کا ماحول بنا تو اسمبلی 1 روز قبل تحلیل کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ حیدر آباد میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی مدت 13 اگست کو ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

غریب کے پاس پیسے نہیں، وزیراعظم نے افتتاح کاجمعہ بازار لگا دیا۔شیخ رشید

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کیلئے 3 ماہ کا ماحول بننے کی صورت میں ہم اسمبلی 12 اگست کو ہی تحلیل کریں گے۔نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے مشاورت ہوگی۔ گزشتہ دنوں کی بارشوں کے باوجود محرم کے جلوس کیلئے انتظامات مکمل تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  ”آئی جی سندھ میرے ساتھ ہیں اور ہماری پورے سندھ پر نظر ہے، ہم وفاقی وزیر خرم دستگیر کو حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کی شکایات دے چکے ہیں۔“ مراد علی شاہ حیدر آباد کے دورے کے بعد گزشتہ روز ہی کراچی پہنچ گئے۔

شہرِ قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ نے 10 محرم کے جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔ سی پی او کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے اسکرین پر جلوس کی نقل و حرکت کا معائنہ کیا اور مختلف کیمروں کی مانیٹرنگ کا بھی معائنہ کیا۔ 

Related Posts